سبی(نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر منصور قاضی نے کہا ہے کہ مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورت حال سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں افسران و عملہ کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں بھاری مشینری کوالرٹ رکھنے کے احکامات جاری کردیے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے افسران کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سبی وحید شریف عمرانی ،تحصیلدار یوٹی ثناء اللہ کھوسہ ،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی غلام عباس بوہڑ ،ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر جان محمد صافی،چیف سنیٹری سلیم بنگلزئی سمیت دیگر نے شرکت کی منصور قاضی نے ضلعی افسران کوہدایت کی کہ اسٹیشنوں پر موجود رہیں ایم ایم ڈی ،محکمہ اری گیشن اور میونسپل کمیٹی اپنے عملہ اور بھاری میشنری کو ہائی الرٹ رکھیں حفاظتی بندات اور پشتوں پر بھی نظر رکھی جائےلحمہ بہ لمحہ سیلاب کی صورت حال سے آگاہ کیاجائے شاہراہوں پر جمع ہونے والا پانی فوری طور پر نکالنے کے لئے انتظامات کیے جائیں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ میونسپل کمیٹی مویشی منڈی میں مالداروں اور جانوروں کے لئے سایہ اور پینے کے پانی کا انتظام کرےمحکمہ لائیو سٹاک جانوروں کی ویکسینیشن کرائے۔
کوئٹہکلی عالم خان وگردونواح میں صفائی کی صورتحال دگرگوں،اسٹریٹس لائٹس غیرفعال مکین پریشان، متعلقہ حکام...
کوئٹہپاکستان ڈپلومہ انجینئرز فیڈریشن کا ا جلاس زیر صدارت صوبائی جنرل سیکرٹری حاجی محمد ابراہیم زہری ہوا جس...
ژوب گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن ژوب اساتذہ اتحاد پینل کے سربراہ فتح خان مندوخیل اور دیگر نے مشترکہ بیان میں...
کوئٹہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حاجی کبیر خان کاکڑ نےبیان میں کہا ہے کہ اگلے ہفتے شہدا و فکری مرحوم وکلا کی...
نوشکی پہلا آل سندھ بلوچستان حاجی امان اللہ جمالدینی فٹبال ٹورنامنٹ کے سلسلے میں دو میچز کھیلے گئے پہلا...
تربتسابق صوبائی وزیر وسابق سینیٹر میر اسلم بلیدی نے کہاہے کہ طاقتور حلقوں میں سنجیدگی کے فقدان اور زمینی...
کوئٹہ انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کے صدر اور بی اے پی کے رہنما رحیم آغا نے بیان میں پی ٹی آئی کے صوبائی...
تربت میونسپل کارپوریشن تربت کے میئر بلخ شیر قاضی نے میونسپل فنڈز سے جاری مختلف ترقیاتی اسکیموں کا معائنہ...