تمباکو کمپنیاں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم پر عمل پیرا ہیں: طارق شیخ

06 جولائی ، 2022

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)تمباکو کمپنیاں ایف بی آرکے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم پر عمل پیرا ہیں۔پراجیکٹ ڈائریکٹر طارق شیخ نے بتایا کہ حال ہی میں ایف بی آر نے سگریٹ کی غیر قانونی فروخت کو روکنےکیلئے 3 سگریٹ مینوفیکچررز کے ساتھ ٹریس اینڈ ٹریک معاہدے کئے ہیں۔جس سے قومی خزانے کو اربوں روپے کے نقصان پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ ایک کمپنی خیبر ٹوبیکو کمپنی اپنی مصنوعات پر ٹیکس سٹیمپ لگا کر اس نظام کو نافذ کر رہی ہے۔ ایف بی آر نے کہا کہ اس طرح، اکیلے خیبر کمپنی سے مالی سال 2021-22 میں ٹیکس کی مد میں تقریباً 1.8 سے 2 بلین روپے کی شراکت متوقع ہے۔ایف بی آر نے کہا کہ مقامی تمباکو کمپنیوں کو بین الاقوامی مارکیٹ میں تمباکو کی صنعت کے بڑے بڑے اداروں سے مقابلہ کریںکیونکہ حکومت نے اپنی مصنوعات کو یورپ اور وسطی ایشیا میں برآمد کرنے کا گرین سگنل دے دیا ہے۔