سرینگر (کے پی آئی ) مقبوضہ کشمیر کے شمالی ضلع کپواڑہ کے کرناہ سیکٹر میں بھارتی فوج نے فرضی جھڑپ میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔ بھارتی فوج کے دعوے کے مطابق کنٹرول لائن پر واقع امروہی کرناہ سیکٹر میں تعینات 6جیک رائفلز کے اہلکاروں نے علی الصبح مبینہ دہشت گردوں کے ایک گروپ کو دراندازی کی غرض سے متنازع علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کرتے دیکھا۔ بھارتی دفاعی ترجمان کے مطابق گروپ کو چیلنج کیا گیا لیکن انہوں نے جواب میں فائرنگ کی۔ترجمان نے کہا کہ اسکے بعد طرفین کے درمیان گولیوں کا شدید تبادلہ ہوا جو کچھ دیر تک جاری رہا۔فائرنگ کے تبادلے میں ایک مبینہ درانداز مارا گیا 3 درانداز بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔ بھارتی فوج کے مطابق فرضی جھڑپ میں ایک اہلکار شدید زخمی ہوا جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھا جس کی شناخت سپاہی جسویر سنگھ کے نام سے ہوئی۔۔بھارتی فوج کے دعوے کے مطابق شہید نوجوان کی تحویل سے ایک اے کے 47رائفل ،4پستول ،3اے کے 47میگزین ،تین پستول میگزین ،پانچ ہینڈ گرینیڈ اور دیگر اسلحہ بر آمد ہوا۔ جس کے بعد بھارتی فوج نے علاقہ میں مزید کمک طلب کی اور علاقہ کو گھیرے میں لیکر بڑے پیمانے پر تلاشی کاروائی شروع کی ۔ جو آخری اطلاع ملنے تک جاری تھی ۔دریں اثنا پولیس نے گذشتہ روز اونتی پورہ میں سے ایک نوجوان کو گرفتار کر کے اس سے اسلحہ برآمد ہونے اور مجاہدین سے تعلق کا الزام لگادیا۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...