نیشنل کانفرنس کثیر محاذ جنگ لڑنے کیلئے بالکل تیا رہے،فاروق عبداللہ

10 جولائی ، 2022

جموں(کے پی آئی) مقبوضہ کشمیرمیں جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے پارٹی عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ جموں و کشمیر میں سماج کے وسیع تر طبقات تک پہنچنے کیلئے اپنی کوششوں کو تیز کریں۔یہ بات انہوں نے جموں میں اپنی رہائش گاہ پر وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ ۔ڈاکٹر فاروق نے کہا کہ این سی کیلئے اپنی جڑیں پہلے سے کہیں زیادہ گہرا کرنے کیلئے ہمارے کارکنان کیلئے ضروری ہے کہ وہ کارکنوں کی قدر کریں۔انھوں نے مزید کہا کہ باٹم اپ ماڈل کی مضبوطی پارٹی کو مستقبل میں چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے مضبوط بنانے کی کلید رکھتی ہے۔ انہوں نے پارٹی عہدیداروں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہاجہاں تک این سی کا تعلق ہے، یہ ایک کثیر محاذ جنگ لڑنے کیلئے تیار ہے۔ ایک محاذ پر، ہمیں ایک ایسی فضا کیلئے کوشش کرنی ہے، جہاں ہمارے لوگوں کی بنیادی ضروریات بشمول ترقی اور روزگار کے مواقع کو پورا کیا جائے۔ دوسرے محاذ پر اسے عوام کے کم حقوق کی بحالی کیلئے اپنی پرامن اور آئینی لڑائی جاری رکھنی ہوگی۔ ہماری جماعت طویل عرصے سے عوام کی حقیقی سیاسی امنگوں سے وابستہ ہے۔ لوگ پہلے کی طرح جموںوکشمیر کی ثقافتی، سماجی، سیاسی سرحدوں اور ثقافتی انفرادیت کی حفاظت کیلئے ہماری طرف دیکھ رہے ہیں۔ اس مقصد کو حاصل کرنے کیلئے ، پارٹی کے اقدامات کو اجتماعیت اور ہر سطح پر بہتر ہم آہنگی کے ذریعے نشان زد کرنا ہوگا۔