کراچی، اسلام آباد(ایجنسیاں)سابق سینیٹر اور پیپلز پارٹی کے رہنما طاہر مشہدی کراچی میں انتقال کر گئے۔طاہر مشہدی پیپلز پارٹی سے قبل ایم کیو ایم سے منسلک تھے، وہ سینیٹر بھی رہے ۔اہلخانہ کے مطابق طاہر مشہدی کئی روز سے علیل تھے۔طاہر مشہدی کی نمازجنازہ بعد نماز ظہر ملیر کینٹ امام بارگاہ میں ادا کی جائے گی اور ان کی تدفین آرمی قبرستان میں ہو گی۔سابق صدر آصف علی زرداری نے سابق سینیٹر طاہر مشہدی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ہفتہ کو جاری اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ مرحو م سابق سینیٹر طاہر مشہدی نے کراچی شہر کی ترقی کیلئے بھرپور آواز اٹھائی۔ آصف علی زرداری نے سابق سینیٹر طاہر مشہدی کے خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور بلند درجات کیلئے دعا کی ۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق سینیٹر طاہر مشہدی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ہفتہ کو جاری اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ طاہر مشہدی ایک زیرک اور منجھے ہوئے سیاستدان تھےاور شہر کراچی کی ترقی اور خوشحالی کے لئے مؤثر کردار ادا کرتے رہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے مرحوم طاہر مشہدی کی مغفرت اور درجات بلندی کی دعا کی چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے بھی سابق سینیٹر کرنل ریٹائرڈ سید طاہر حسین مشہدی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر مرزا محمد آفریدی ،قائد ایوان سینیٹ سینیٹراعظم نذیر تارڑ اور قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے بھی مرحوم سینیٹر طاہر حسین مشہدی کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ انھوں نے سابق سینیٹر طاہر حسین مشہدی کے انتقال پر اہل خانہ کے ساتھ اظہار افسوس اور دلی ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔
لاہور لاہور کی انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کے دوران ہنگامہ آرائی کے...
پشاور محکمہ خوراک نے مردہ جانوروں کے گوشت کو مارکیٹ میں سپلائی کرنیوالے 2قصاب گرفتار کرکے جیل منتقل کر دیا۔...
اسلام آباد برطانیہ میں کام کرنے والے پاکستانیوںکی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے 8ماہ میں سالانہ...
کراچی گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ عوام میں جانے کا مقصد ان کے مسائل سے آگاہی ہے، عوامی گورنر کے...
اسلام آباداسپیکرراجہ پرویزاشرف کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔وزارت خزانہ کی طرف سے ملکی وغیرملکی...
اسلام آبادچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف ملک بھر میں کتنے مقدمات درج ہیں اس سلسلے میں تحریک انصاف کی...
لاہور عدالت نے پولیس کی جانب سے زمان پارک آپریشن کرنے کے معاملے پر مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز،...
گلاسگو اسکاٹ لینڈ نے ایک پاکستان نژاد شخص کو اپنی حکومت کا سربراہ بناکر ایک بار پھر نئی تاریخ رقم کردی ہے۔...