پاکستان:بجلی کا شارٹ فال 6ہزار300میگا واٹ، لوڈ شیڈنگ میں معمولی کمی

10 جولائی ، 2022

اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان میں بجلی کا شارٹ فال6ہزار300میگاواٹ ہے جبکہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق بجلی کی مجموعی پیداوار21ہزار 700میگا واٹ ہے جبکہ بجلی کی کل طلب 28ہزارمیگاواٹ ہے، پانی سے 5 ہزار 900 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔سرکاری تھرمل پلانٹس ایک ہزار 300میگا واٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 11 ہزار میگا واٹ ہے، ونڈ پاور پلانٹس 988میگاواٹ اور سولر پلانٹس سے پیداوار111میگا واٹ ہے۔توانائی ذرائع کے مطابق بگاس سے چلنے والے پلانٹس123میگا واٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں، جوہری ایندھن2ہزار278میگا واٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔ملک کے مختلف علاقوں میں 12 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے۔