اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمٰن نے کہاہے کہ ʼʼعالمی سازشʼʼکے بیانیہ کے ساتھ احتساب کے بیانیہ کا بھی بھانڈا پھوٹ گیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران خان کے اپنے وزراء بھی اب تحریک انصاف کی انتقامی کاروائیوں اور من گھڑت کیسز کے گواہ بن گئے ہیں،جس بیانیہ کو لیکر عمران خان پونے چار سال مخالفین کو نشانا بناتے رہے وہ محض ایک کھوکھلا نعرہ نکلا۔ انہوں نے کہاکہ انہوں نے سیاسی مقاصد کیلئے قانون اور احتساب کے اداوں کو یرغمال بنایا، نام نہاد احتساب کے عمل میں کس کس سطح پر مداخلت کی گئی اس کی اب تحقیقات ہونی چاہئے۔ شیری رحمٰن کا کہنا تھا کہ پوری قوم کو پتا ہونا چاہئے کہ تحریک انصاف نے پونے چار سال اداروں اور قوانین کی کس طرح دھجیاں اڑائی،اقتدار ملک و قوم کی امانت ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دوسروں کو چور ڈاکو بولنے والوں نے اقتدار اور طاقت کا بے دریغ استعمال کیا، احتساب کا نعرہ لگا کر دوسروں کو چور ڈاکو کہنے والوں کا بھی اب احتساب ہونا چاہئے۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...