آج کامقدس دن ایثار، قربانی اور اللہ تعالیٰ کی اطاعت کا پیغام ہے ،شہباز شریف

10 جولائی ، 2022

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بیرون ملک پاکستانیوں سمیت تمام امت مسلمہ کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مقدس دن ایثار، قربانی اور اللہ تعالیٰ کی اطاعت کا پیغام ہے۔ ہفتہ کو ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ امت مسلمہ کو نادار اور مستحقین کی مدد کے لئے اجتماعی کردار ادا کرنا ہوگا۔