اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان بھر میں عید الاضحیٰ ( آج ) اتوار کو روایتی مذہبی جوش وجذبے اور عقیدت و احترام سے منائی جائے گی، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہوگا۔ چاروں صوبائی دارالحکومتوں لاہور ، کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں بھی عید گاہوں اور جامع مساجد میں نماز عید کے بڑے اجتماعات ہوں گے۔ لاہور میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع تاریخی بادشاہی مسجد میں ہوگا، کراچی، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے تمام شہروں اور قصبوں میں عید الاضحیٰ کے اجتماعات میں ملک کی سالمیت، ترقی اور بقاکے لئے دعائیں کی جائیں گی۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیر میں بھی عید الاضحیٰ روایتی مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی جائے گی۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے مطابق ملک بھر میں عید الاضحیٰ اتوار کو منائی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں ہفتہ کو عید الاضحیٰ منائی گئی۔ متحدہ عرب امارات، قطر، اومان اور اردن سمیت دیگر خلیجی ممالک میں بھی عید الاضحی منائی گئی۔ مکہ المکرمہ میں مسجدالحرام اور مدینہ المنورہ میں مسجد نبوی میں لاکھوں فرزندان اسلام نے عید الاضحیٰ کی نماز ادا کی۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...