میرپورخاص (اے پی پی) سندھ کے علاقے میر پور خاص میں مسافر کوچ اور رکشہ میں ٹکر کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ بتایا جاتا ہے کہ عمرکوٹ سے میرپورخاص اسٹاپ بیس میل پتھورو کے قریب مسافر کوچ اور لوڈر رکشہمیں ٹکر سے لوڈر رکشہ میں سوار 6 افراد جاں بحق ہو گئے ، مرنیوالے افراد کی شناخت نیاز مری، ستار مری، عمر خاصخیلی، دین محمد خاصخیلی، اکبر گاڈھی اور جوہر گاڈھی کے نامون سے ہوئی، چار افراد موقع پر، باقی دو افراد ہسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔ لوڈر رکشہ میں موجود 4 بکرے بھی ہلاک ہوئے، واقع کی اطلاع ملتے ہی وزیر تعلیم و ثقافت سندھ سید سردار علی شاہ جائے وقوعہ پر پہنچے اورڈپٹی کمشنر اور ڈی ایچ او عمرکوٹ کے ہمراہ ہسپتال پہنچے جہاں انہوں نےزخمی افراد کو تمام طبی سہولیات اور ایمبولینس دینے کی ہدایت کی اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا،نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں مسافرکوچ کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ،پولیس کے مطابق حادثہ بارش کی وجہ سے پھسلن اور بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...