سلمان نعیم نے الیکشن کمیشن کی طرف سے عائد جرمانہ اداکردیا

10 جولائی ، 2022

ملتان(اے پی پی)پی پی217میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سلمان نعیم نے ہفتے کے روز الیکشن کمیشن کی جانب سے عائد کیا جانے والا45ہزار روپے کا جرمانہ ادا کردیا۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ملتان سلیم اختر کے پریس ریلیز کے مطابق انہیں یہ جرمانہ پی پی 217کے ضمنیالیکشن کمیشن قوانین کی خلاف ورزی پر کیاگیا تھا۔ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار زین قریشی نے سلمان نعیم کے خلاف درخواست دائر کی تھی کہ انہوں نے سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹوٹ ملتان کے دفتر میں اجلاس کیا اور سرکاری دفتر کو انتخابی مہم کاحصہ بنایا۔