پی ٹی آئی چھوڑنےکیلئے سنگین کی دھمکیاں دی گئیں،فیاض چوہان

10 جولائی ، 2022

راولپنڈی(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماR فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ انہیں پارٹی چھوڑنے کی دھمکی دی گئی ہے۔گزشتہ روز نجی ٹی وی کے مطابق ایک بیان میں پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ مجھے نو کالر آئی ڈی سے کال آئی اور پی ٹی آئیچھوڑنے کی دھمکی دی گئی۔انہوں نے کہا کہ مجھے سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔فیاض چوہان کا کہناتھا کہ پی ٹی آئی کے قائدین اور کارکنان کا حوصلہ پست نہیں کیا جاسکتا۔