ٹوری قیادت کیلئے دوڑ میں پر غور کر رہا ہوں، رحمٰن چشتی ایم پی

10 جولائی ، 2022

لندن (پی اے) ٹوری سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ رحمٰن چشتی نے بھی تصدیق کی ہے کہ وہ کنزرویٹو پارٹی کی قیادت میں شامل ہونے پر غور کر رہے ہیں۔فارن آفس منسٹر کے طور پر نئے تعینات ہونے والے ایم پی نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ ہمیں ایسی قیادت کی ضرورت ہے جو جدید برطانیہ کو پیش اور ہماری قوم کو جو چیلنجز درپیش ہیں، ان کا حل دے سکیں۔