کراچی (آئی این پی)پی ٹی آئی کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی کارکردگی بارش اور نالوں میں بہہ چکی ہے۔شہر میں ہونے والی موسلادھار بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو میں حلیم عادل شیخ نے کہا کہ بارش کے بعد ہر سال کی طرح کورنگی کاز وے پانی سے بھرا ہوا ہے،14سال ہوگئے سندھ حکومت کورنگی کا زوے نہیں بنا سکی، ہرسال بارش میں کورنگی کاز وے ڈوبا ہوا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملیرندی میں کرش پلانٹس دیگر چیزیں بناکر پانی کے بہا کو روکا جارہا ہے وزرا شارع فیصل پر تصویریں بنا کر روانہ ہوئے ،کیا انہیں شرم نہیں آتی؟محمودآباد نالہ، جوہر، گلشن ودیگر علاقے ڈوبے ہوئے ہیں، ایڈمنسٹریٹر ماڈل نمبر2021ان ڈوبے ہوئے لوگوں کے پاس جاتے، وزیراعظم عمران خان نے کراچی کے نالے صاف کرائے۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ1100ارب کے پیکیج میں35 ارب نالوں کی صفائی پر خرچ ہوئے، وفاقی حکومت کے ذمے صرف کراچی کے بڑے نالے صاف کرانا تھا۔ 500سے زائد چھوٹے نالے سندھ حکومت نے صاف کرانے تھے جو نہیں ہوئے، سندھ حکومت کی کارکردگی بارش اور نالوں میں بہہ چکی ہے۔صوبائی وزرا کی پھرتیاں صرف رین ایمرجنسی فنڈپرہاتھ صاف کرنے کےلئے تھیں، جب تک اپنی کارکردگی ٹھیک نہیں کروگے ہم بولتے رہیں گے۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...