لاہور (این این آئی)شکر گڑھ روڈ پر کرتار پور کے قریب تیز رفتار بس نے کار کو کچل ڈالا جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے6افراد جاں بحق اور10مسافر زخمیہو گئے،حادثہ کا شکار فیملی عید منانے لاہور سے اپنے آبائی گھر شکر گڑھ جارہی تھی۔بتایا گیا ہے کہ شکر گڑھ روڈ پر کرتار پور کے قریب کراراں والی پھاٹک پر خوفناک حادثہ پیش آیا جہاں پر لاہور سے عید کی خوشیاں منانے کیلئے آپنے آبائی شہر شکر گڑھ آنے والی فیملی کی کار کو تیز رفتار مسافر بس نے روند ڈالا جس کے نتیجہ میں کار میں سوار4 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق اور بس کے 10 مسافر زخمی ہو گئے۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال نارووال منتقل کر دیا گیا ۔جاں بحق ہونے والے مسافروں کو کار کی باڈی کاٹ کا باہر نکالا گیا۔جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جا رہا ہے ۔جاں بحق افراد میں قیصر،ناصر،قیصر کی والدہ اور خالہ ،ناصر کی والدہ اور بیٹی شامل ہیں،زخمیوں میں چار مسافروں کی حالت تشویشناک ہے ۔خوفناک حادثہ کی خبر ملتے ہی علاقہ بھر میں کہرام مچ گیا اور ہر آنکھ اشکبار تھی۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...