فرانسیسی اداکارہ جوڈتھ چیملا کا گھریلو تشدد کا شکار بننے کا انکشاف

10 جولائی ، 2022

پیرس (نیوز ڈیسک)معروف فرانسیسی اداکارہ جوڈتھ چیملا نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام اکاؤنٹ پراپنی ایک سال پرانی تصاویر شیئر کی ہیں جنہیں دیکھ کر ہر کوئی حیران اور پریشان ہے۔جوڈتھ کی جانب سے شیئر کی گئیں تصاویر میں ان کے چہرے پر بہت سے زخم ہیں جوڈتھ نے ان تصاویر کے ساتھ بتایا ہے کہ ایک سال قبل وہ گھریلو تشدد کا نشانہ بنیںاپنی پوسٹ میں سابق شوہر کا نام لیے بغیر انہوں نے بتایا کہ ان کی بیٹی کا باپ ان پر تشدد کرتا تھا۔ جوڈتھ چیملا کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں ان کی آنکھیں سوجی ہوئی نظر آرہی ہیں اور ان کے چہرے پر چوٹ کے نشانات بھی واضح نظر آرہے ہیں۔ جوڈتھ چیملا نے یہ پوسٹ فرانسیسی زبان میں لکھی، انہوں نے لکھا کہ ʼایک سال قبل میرا چہرہ زخمی ہوا تھا، میری آنکھوں کے نیچے نیلے اور جامنی رنگ کے نشان پڑ گئے تھے۔انہوں نے مزید لکھا کہ ʼایک سال پہلے میں نے اپنا چہرہ آئینے میں دیکھا تو جانتی تھی کہ میں اب اپنا چہرہ نہیں چھپا سکتی۔ پوسٹ میں جوڈتھ چیملا نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اس نے مجرم کے خلاف ایک سے زیادہ شکایتیں درج کرائیں اور پوچھا، ʼکیا میں تیسری بار پولیس کے پاس جاؤں؟ کیا مجھے ایک سال میں تیسری شکایت درج کرنی چاہیے؟ میری بیٹی کا باپ جو یہ سب کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور وہ کیسے اس سب سے بچ کے نکل جاتے ہیں ؟میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ سال جوڈتھ چیملا نے کہا تھا کہ وہ کانز میں اپنی فلم ʼMes freres et moiʼ کے ورلڈ پریمیئر میں شرکت نہیں کریں گی۔ دراصل مبینہ طور پر اس دوران فلم کے ہدایت کار یوہن منکا کی انب سےجوڈتھ چیملا پر سیل فون پھینکنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔ چیملا کے قریبی ذرائع کے مطابق اداکار مینکا پر جوڈتھ چیملا کے چہرے پر سیل فون پھینکنے کا الزام تھا، جن سے ان کی ایک بیٹی ہے۔ مینکا اور کیملا کے قریبی ذرائع کے مطابق جوڑے میں جھگڑا ہو رہا تھا اور مینکا بہت پرتشدد ہو گیا تھا۔