ممبئی (نیوز ڈیسک) لیجنڈری بھارت کے پہلے سپر اسٹار اداکار دلیپ کمار کو اس دارِ فانی سے کوچ کیے ایک سال ہو گئے ہیں۔ گزشتہ سال 7جولائی کو جب انھوں نے دنیا کو الوداع کہا تھا تو سبھی کی آنکھیں نم ہو گئی تھیں دلیپ کمار کے انتقال کا سب سے زیادہ اثر ان کی شریک حیات سائرہ بانو پر ہوا۔ گزشتہ ایک سال ان کیلئے بہت بھاری گزرا ہےاور اس کا اظہار انھوں نے ’ای ٹائمز‘ سے کیا۔ انہوں نے لکھا کہ ’’پتہ نہیں آپ میں سے کتنے ایسے لوگ ہیں، جنھوں نے اس واحد شخصیت کو شریک حیات کی شکل میں پانے کا خواب دیکھا اور ان کے ساتھ کبھی بھلائی نہ جانے والی یادیں، دن اور سال گزارنے کے سب سے لطف بھرے احساسات کا تجربہ کیا ہے۔ اگر آپ ان میں سے ہیں تو آسانی سے اس خالی جگہ اور تنہائی کو محسوس کر پائیں گے اور سمجھ پائیں گے جیسا میں ہر دن اٹھنے پر محسوس کرتی ہوں۔ سائرہ بانو گزرے ہوئے دنوں کو یاد کرتے ہوئے لکھاکہ’’یقیناً میں حقیقت کو جانتی ہوں۔ میں نے مانا ہے کہ نقصان سے زیادہ یہ اس بات کی دردناک قبولیت ہے کہ آپ خدا کی خواہش کے سامنے مجبور ہیں۔‘‘ سائرہ آگے لکھتی ہیں ’’ایسا کہنے کے بعد مجھے یہ اعتراف کرنا ہوگا کہ میں خود کو بہت خوش قسمتی مانتی ہوں کہ میرے ساتھ میرا یوسف 56 سال یا اس سے زیادہ وقت تک رہا۔‘‘77سالہ سائرہ بانو لکھتی ہیں کہ وہ اللہ کی شکرگزار ہیں کہ ان کی زندگی میں انھیں اتنا بیش قیمتی تحفہ ملا۔ وہ دل سے ایک بچے کے جیسے آسان تھے اور علم کا خزانہ تھے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ’’میں جانتی ہوں کہ وہ میرے دل میں ہیں۔ پھر بھی میں ہر صبح اپنی آنکھیں اس غیر یقینی خیال کے ساتھ کھولتی ہوں کہ ایک صبح میں انھیں میرے قریب سوتا پاؤں گی۔‘‘
ایڈنبرگ پاکستان جونیئر انڈر 17کیٹیگری اسکواش چیمپئن اذان علی خان ایڈنبرگ میں جاری اسکاٹش جونیئر اوپن چیمپئن...
میلبرنبھارت اور آسٹریلیا کے درمیان جاری چوتھے ٹیسٹ میچ میں حاضری کا ایک نیا ریکارڈ قائم ہو گیا جس کے دوران...
بارسلونا منہاج القرآن اسلامک سنٹر بادالونا میں عظیم الشان شان صدیق اکبر کانفرنس و دستار فضیلت کا اہتمام کیا...
کراچی پاکستان کے سابق انٹرنیشنل کرکٹر ارشد پرویز انتقال کر گئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹر ارشد...
نیویارکبچوں سے متعلق اقوام متحدہ کی تنظیم یونیسیف کی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 2024تصادم کی زد میں...
لوٹن یوکے اسلامک مشن لوٹن جامع مسجد اوک روڈ کے سبکدوش ہونے والے خطیب علامہ محمد اقبال اعوان نے کہا ہے کہ...
اوسلوہالینڈزکا مسافر طیارہ ناروے کے اوسلو ائرپورٹ پر حادثے کا شکار ہو گیا۔ ڈچ میڈیا کے مطابق ایمسٹرڈیم جانے...
نیویارک عالمی سطح پر جانے مانے ٹیک جائنٹ اور سوشل میڈیا کمپنی ایکس کے مالک ایلون مسک نے امریکی معیشت کےحوالے...