جونی ڈیپ کی جانب سے بچوں کے اسپتالوں کیلئے 80لاکھ ڈالرز کا عطیہ

10 جولائی ، 2022

لاس اینجلس (نیوز ڈیسک)امریکی اداکار جونی ڈیپ نے بچوں کے اسپتالوں کیلئے 8ملین ڈالرز کا عطیہ دیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی اداکار نے مبینہ طور پر نان فنگیبل ٹوکنز (NFTs) یعنی ڈیجیٹل کرنسی کی فروخت کر کے متعدد خیراتی اداروں کو تقریباً 8لاکھ امریکی ڈالرز عطیہ کیے ہیں۔ اداکار جونی ڈیپ کی جانب سےعطیہ دیے جانے والے اداروں میں پرتھ چلڈرن اسپتال فاؤنڈیشن، گریٹ اورمنڈ اسٹریٹ اسپتال چلڈرنز چیریٹی، فٹ پرنٹ کولیشن اور لاس اینجلس چلڈرن اسپتال شامل ہیں۔عطیات دینے پر اداروں کی جانب سے جونی ڈیپ کی نان فنگیبل ٹوکنز (NFT) کمیونٹی کا شکریہ بھی ادا کیا گیا ہے۔