کراچی (نیوز ڈیسک)شوبز انڈسٹری کی نوجوان اداکارہ علیزے شاہ نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر پر بنے میم پر ردعمل دیا ہے۔شعیب اختر ان دنوں فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب میں موجود ہیں جس کی اطلاع انہوں نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے دی تھی۔سابق کرکٹر کی پوسٹ وائرل ہوتے ہی جہاں ان کے مداحوں نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تو وہیں میمرز اس وقت بھی خاموش نہ رہ سکے۔ایک میمر نے ٹوئٹ کیا کہ رواں سال تو شیطان کو سب سے تیز رفتار سے کنکر پڑنے والے ہیں۔اس میم پر رد عمل دینے کے لیے علیزے شاہ نے انسٹاگرام کا رخ کیا اور اپنی انسٹا اسٹوری میں میم کا اسکرین شاٹ شیئر کیا۔علیزے شاہ نے طنزیہ انداز میں کہا کہ اب کیا ہم اسے میم بولیں۔ اداکارہ نے شدید غصے کے انداز میں کہا کہ یاد رکھیں،مذاق کرنے اور مذاق اڑانے میں زمین آسمان کا فرق ہے۔
ایڈنبرگ پاکستان جونیئر انڈر 17کیٹیگری اسکواش چیمپئن اذان علی خان ایڈنبرگ میں جاری اسکاٹش جونیئر اوپن چیمپئن...
میلبرنبھارت اور آسٹریلیا کے درمیان جاری چوتھے ٹیسٹ میچ میں حاضری کا ایک نیا ریکارڈ قائم ہو گیا جس کے دوران...
بارسلونا منہاج القرآن اسلامک سنٹر بادالونا میں عظیم الشان شان صدیق اکبر کانفرنس و دستار فضیلت کا اہتمام کیا...
کراچی پاکستان کے سابق انٹرنیشنل کرکٹر ارشد پرویز انتقال کر گئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹر ارشد...
نیویارکبچوں سے متعلق اقوام متحدہ کی تنظیم یونیسیف کی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 2024تصادم کی زد میں...
لوٹن یوکے اسلامک مشن لوٹن جامع مسجد اوک روڈ کے سبکدوش ہونے والے خطیب علامہ محمد اقبال اعوان نے کہا ہے کہ...
اوسلوہالینڈزکا مسافر طیارہ ناروے کے اوسلو ائرپورٹ پر حادثے کا شکار ہو گیا۔ ڈچ میڈیا کے مطابق ایمسٹرڈیم جانے...
نیویارک عالمی سطح پر جانے مانے ٹیک جائنٹ اور سوشل میڈیا کمپنی ایکس کے مالک ایلون مسک نے امریکی معیشت کےحوالے...