لاس اینجلس (نیوز ڈیسک) باکس آفس پر فلم ٹاپ گن : میورک کی شاندار کامیابی کی بدولت ٹام کروز کروڑوں ڈالرز کے مالک بننے والے ہیں۔ٹام کروز نے 1986 میں ٹاپ گن میں کام کیا تھا اور 3 دہائیوں بعد ایک بار پھر وہی کردار بڑی اسکرین پر فلم کے سیکوئل میں ادا کیا۔اس فلم کی ریلیز کورونا وائرس کی وبا کے باعث تاخیر کا شکار ہوئی، مگر پیرا ماؤنٹ اسٹوڈیو نے باکس آفس میں کامیابی کی توقع پر اسے کسی اسٹریمنگ سروس کو فروخت نہیں کیا۔اورحسب توقع فلم نے اب تک عالمی سطح پر ایک ارب ڈالرز سے زیادہ کا بزنس کیا ہے اور خیال کیا جارہا ہے کہ اس سال کی سب سے زیادہ کمانے والی فلموں میں ٹاپ گن سرفہرست ہوسکتی ہے۔ایک نئی رپورٹ کے مطابق فلم کی مالی کامیابی کے باعث ٹام کروز کے بینک اکاؤنٹ میں بھی 10 کروڑ ڈالرز تک کا اضافہ ہوسکتا ہے۔ٹام کروز کو فلم میں کام کرنے کے لیے ایک کرو ڑ25 لاکھ ڈالرز معاوضہ ادا کیا گیاتھا مگر اداکار نے معاہدے میں کچھ شرائط شامل کی تھیں۔ان شرائط میں یہ بات شامل تھی کہ فلم کی آمدنی میں سے کچھ حصہ ٹام کروز کو اس وقت ادا کیا جائے گا جب باکس آفس بزنس ایک مخصوص ہندسے کو عبور کرلے گا۔سنیماؤں سے ہونے والی آمدنی کے ساتھ ساتھ فلم کے اسٹریمنگ اور دیگر ذرائع سے ہونے والے بزنس سے بھی ٹام کروز کو حصہ ادا کیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق ٹام کروز اس فلم سے 8 سے 10 کروڑ ڈالرز کے درمیان کما سکتے ہیں اور حتمی رقم طے کرنے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔پیرا ماؤنٹ کی جانب سے ٹاپ گن کے سیکوئل پر کافی عرصے سے کام کرنے کی خواہش ظاہر کی جارہی تھی مگر ٹام کروز کی جانب سے انکار کیا جارہا تھا کیونکہ وہ اچھے اسکرپٹ کے منتظر تھے۔
ایڈنبرگ پاکستان جونیئر انڈر 17کیٹیگری اسکواش چیمپئن اذان علی خان ایڈنبرگ میں جاری اسکاٹش جونیئر اوپن چیمپئن...
میلبرنبھارت اور آسٹریلیا کے درمیان جاری چوتھے ٹیسٹ میچ میں حاضری کا ایک نیا ریکارڈ قائم ہو گیا جس کے دوران...
بارسلونا منہاج القرآن اسلامک سنٹر بادالونا میں عظیم الشان شان صدیق اکبر کانفرنس و دستار فضیلت کا اہتمام کیا...
کراچی پاکستان کے سابق انٹرنیشنل کرکٹر ارشد پرویز انتقال کر گئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹر ارشد...
نیویارکبچوں سے متعلق اقوام متحدہ کی تنظیم یونیسیف کی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 2024تصادم کی زد میں...
لوٹن یوکے اسلامک مشن لوٹن جامع مسجد اوک روڈ کے سبکدوش ہونے والے خطیب علامہ محمد اقبال اعوان نے کہا ہے کہ...
اوسلوہالینڈزکا مسافر طیارہ ناروے کے اوسلو ائرپورٹ پر حادثے کا شکار ہو گیا۔ ڈچ میڈیا کے مطابق ایمسٹرڈیم جانے...
نیویارک عالمی سطح پر جانے مانے ٹیک جائنٹ اور سوشل میڈیا کمپنی ایکس کے مالک ایلون مسک نے امریکی معیشت کےحوالے...