کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے ڈزنی کی مسلمان سپر ہیرو پر بنی ویب سیریز مِس مارول میں انٹری کے بعد سوشل میڈیا پر پہلا پیغام جاری کر دیا۔مہوش حیات نے ٹوئٹر اکائونٹ پر مِس مارول کے نئے ہوم پیچ کی تصویر شیئر کی جس پر مہوش حیات کے کردار عائشہ کی تصویر شائع تھی جو کہ انہوں نے مِس مارول میں ادا کیا ہے۔اپنے ٹوئٹ میں مہوش حیات نے لکھا کہ زبردست،ڈزنی کے ہوم پیج پر عائشہ کی تصویر۔انہوں نے کہا کہ وہ عائشہ کو دنیا بھر سے ملی محبتوں کو دیکھ کر جذباتی اور بیحد خوش ہو رہی ہیں۔اداکارہ نے مزید کہا کہ میرے الفاظ کو بہتر بنانے کیلئے آپ کا شکریہ۔مزید برآں امریکی ویب سیریز مس مارول میں مرکزی کردار کمالہ خان کی پڑ نانی کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ مذکورہ ویب سیریز نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کے دو ارب مسلمانوں کی نمائندگی ہے ایک انٹرویو میں مہوش حیات نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ پہلی بار پاکستانی سمیت مسلمان کرداروں کو انتہائی مثبت انداز میں پیش کیا گیا۔ مہوش حیات کا کہنا تھا کہ پہلی بار مس مارول کے پلیٹ فارم سے پاکستانی کرداروں کو مثبت روپ میں دکھایا جا رہا ہے، اس سے قبل ہر مسلمان مرد کو ولن کے طور پر پیش کیا جاتا تھا یا اسے ایک ایسے کردار میں دکھایا جاتا تھا جو دوسروں کیلئے مسائل پیدا کرتا ہے۔
ایڈنبرگ پاکستان جونیئر انڈر 17کیٹیگری اسکواش چیمپئن اذان علی خان ایڈنبرگ میں جاری اسکاٹش جونیئر اوپن چیمپئن...
میلبرنبھارت اور آسٹریلیا کے درمیان جاری چوتھے ٹیسٹ میچ میں حاضری کا ایک نیا ریکارڈ قائم ہو گیا جس کے دوران...
بارسلونا منہاج القرآن اسلامک سنٹر بادالونا میں عظیم الشان شان صدیق اکبر کانفرنس و دستار فضیلت کا اہتمام کیا...
کراچی پاکستان کے سابق انٹرنیشنل کرکٹر ارشد پرویز انتقال کر گئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹر ارشد...
نیویارکبچوں سے متعلق اقوام متحدہ کی تنظیم یونیسیف کی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 2024تصادم کی زد میں...
لوٹن یوکے اسلامک مشن لوٹن جامع مسجد اوک روڈ کے سبکدوش ہونے والے خطیب علامہ محمد اقبال اعوان نے کہا ہے کہ...
اوسلوہالینڈزکا مسافر طیارہ ناروے کے اوسلو ائرپورٹ پر حادثے کا شکار ہو گیا۔ ڈچ میڈیا کے مطابق ایمسٹرڈیم جانے...
نیویارک عالمی سطح پر جانے مانے ٹیک جائنٹ اور سوشل میڈیا کمپنی ایکس کے مالک ایلون مسک نے امریکی معیشت کےحوالے...