کراچی (نیوز ڈیسک)معروف پاکستانی اداکارہ ارمینا رانا خان نے کہا ہے کہ اسلام خواتین کو حقوق اور آزادی دیتا ہے لیکن مسلمان مرد خواتین کی ان حقوق تک رسائی ہونے نہیں دیتے۔ ارمینا خان نے ٹوئٹر پر حال ہی میں عرب ممالک میں 3 خواتین کے قتل کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ جب آپ خواتین کو معاشرے میں دوسرے درجے کا شہری بننے دیتے ہیں تو ایسا ہی ہوتا ہے۔انہوں نے لکھا ہے کہ ایسے میں مرد خواتین کو وہ ہستی سمجھ لیتے ہیں جنہیں وہ اپنی مرضی کے مطابق اپنے پاس رکھ سکتے ہیں اور جب چاہے اپنی زندگی سے نکال کر پھینک دیتے ہیں۔ ارمینا خان نے لکھا ہے کہ ایسا سلوک خواتین کے ساتھ اب نہیں چلے گا۔ایک صارف نے اداکارہ کے اس ٹوئٹ پر ردِعمل دیتے ہوئے لکھا کہ اسی لیے اسلام نے خواتین کو حقیقی طور پر سب سے زیادہ آزادی اور احترام دیا ہے۔ ارمینا خان نے صارف کے ردِعمل کا جواب دیتے ہوئے لکھا ہے کہ اسلام تو حقوق دیتا ہے لیکن مسلمان مرد ان حقوق کی خواتین کو منتقلی کی اجازت نہیں دیتے، جس کی وجہ سے خواتین اب بھی اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہیں۔ انہوں نے اپنی بات کی مزید وضاحت کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اس حوالے سے ثبوت کے طور پر آپ کو صنفی بنیاد پر ہونے والے تشدد کے تمام واقعات کو دیکھنا ہوگا۔
ایڈنبرگ پاکستان جونیئر انڈر 17کیٹیگری اسکواش چیمپئن اذان علی خان ایڈنبرگ میں جاری اسکاٹش جونیئر اوپن چیمپئن...
میلبرنبھارت اور آسٹریلیا کے درمیان جاری چوتھے ٹیسٹ میچ میں حاضری کا ایک نیا ریکارڈ قائم ہو گیا جس کے دوران...
بارسلونا منہاج القرآن اسلامک سنٹر بادالونا میں عظیم الشان شان صدیق اکبر کانفرنس و دستار فضیلت کا اہتمام کیا...
کراچی پاکستان کے سابق انٹرنیشنل کرکٹر ارشد پرویز انتقال کر گئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹر ارشد...
نیویارکبچوں سے متعلق اقوام متحدہ کی تنظیم یونیسیف کی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 2024تصادم کی زد میں...
لوٹن یوکے اسلامک مشن لوٹن جامع مسجد اوک روڈ کے سبکدوش ہونے والے خطیب علامہ محمد اقبال اعوان نے کہا ہے کہ...
اوسلوہالینڈزکا مسافر طیارہ ناروے کے اوسلو ائرپورٹ پر حادثے کا شکار ہو گیا۔ ڈچ میڈیا کے مطابق ایمسٹرڈیم جانے...
نیویارک عالمی سطح پر جانے مانے ٹیک جائنٹ اور سوشل میڈیا کمپنی ایکس کے مالک ایلون مسک نے امریکی معیشت کےحوالے...