کوئٹہ(خ ن)قائم مقام گورنرمیر جان محمد جمالی اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے امت مسلمہ اور اہل وطن کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر جہاں مسلمان سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہیں وہیں عید کا یہ پر مسرت موقع مسلمانوں میں قربانی، انصاف، رواداری، مساوات تحمل مزاجی اور ایثار کا جذبہ پیدا کرتا ہے۔ اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ عید الضحٰی کا دن ہمیں اس بات کا درس دیتا ہے کہ ہم بھی ہر وقت اللہ تعالیٰ کی رضا اور خوشنودی کی خاطر اپنی جان و مال قربان کرنے کیلئے تیار رہیں۔ قائم مقام گورنر بلوچستان نے کہ عیدالاضحٰی تمام مسلمانوں کیلئے خوشی کا تہوار ہونے کے ساتھ ساتھ اُمت مسلمہ کیلئے اتحاد اور یکجہتی کا مظہر بھی ہے۔قائمقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی نے صوبے بھر کے مخیر حضرات اور صاحب استطاعت سے اپیل کی ہے کہ حالیہ مون سون کی طوفانی بارشوں مختلف علاقوں میں جانی و مالی نقصانات ہوئے ہیں لہٰذا یہ ہم سب کا مذہبی فریضہ ہے کہ ہم غریبوں، یتیموں، بیواؤں اور حالیہ موسلادار بارشوں سے متاثر افراد کی بھرپور مدد کریں اور عیدالاضحٰی کی خوشیوں میں ان کو شریک کریں اور ملک اور قوم کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کریں. وزیر اعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ یہ خوشی کا موقع دراصل ایک عظیم قربانی کی یاد تازہ کرتا ہے جہاں حضرت ابرہیم علیہ السلام نے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے اپنے عزیز بیٹے حضرت اسماعیل کی قربانی دینے سے بھی گریز نہیں کیا اور پوری امت مسلمہ کے لیے ایک مثال قائم کی وزیراعلی نے کہا کہ عصر حاضر بھی اس امر کا متقاضی ہے کہ انسانیت کو پروان چڑھانے کے لئے اپنے اندر صبر، استقامت، ایثار اور قربانی کا جذبہ پیدا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ قربانی، صبر اور استقامت قوموں کے عروج اور ترقی کا ضامن بنتے ہیں اور تاریخ ہمیں بتاتی ہے کہ وہ اقوام جن میں قربانی اور ایثار کا جذبہ موجود ہوتا ہے وہ نہ صرف خود آسودہ حال اور خوش حال ہوتی ہیں بلکہ دیگر اقوام کے لیے بھی ایک مثال بنتے ہیں وزیراعلیٰ نے اس موقع پر عوام سے اپیل کی کہ خوشیوں کے اس تہوار میں غرباء، مساکین اور معاشرے کے نادار افراد کو بھی شامل کیا جائے تاکہ انہیں بھی اس تہوار پر خوشیاں میسر ہوں وزیراعلیٰ نے عوام سے درخواست کی کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر اپنے ان بھائیوں کا بھی خصوصی خیال رکھیں جو حالیہ سیلاب اور بارشوں سے متاثر ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ ہم سب کا قومی و اخلاقی فرض بھی ہے کہ بحیثیت مسلمان اپنے آفت زدہ علاقوں کے بھائیوں کی ہر ممکن مدد اور تعاون میں کوئی کسر نہ چھوڑیں وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبہ بھر میں بارشوں سے پیدا ہونے والے سیلابی صورتحال کے پیش نظر عوام بھی تفریحی مقامات پر جانے سے گریز کریں ۔
کراچی امریکا کی ایک اور خاتون سینیٹر نے پاکستان میں بڑھتے سیاسی تشدد پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ٹوئٹر پر جاری...
راولپنڈی افغانستان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی کا کہنا ہے کہ طالبان حکومت کو کمزور کرنے کے نتائج افغانستان...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان اور وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المخطوم نے یوم...
اسلام آباد وفاقی پولیس نے اسلام آباد کی حدود میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں کے خلاف درج مقدمات کی...
اسلام آباد گزشتہ برس کی نسبت حج پیکج میں ساڑھے 3 لاکھ روپے اضافہ ہوا ہے۔دستاویز کے مطابق گزشتہ سال قربانی...
کراچیروس ایران میں سرمایہ کاری کرنے والا سب سے بڑا ملک بن گیا، ایران کے وزیر خزانہ نے یہ بات برطانوی اخبار کو...
لاہور لاہور پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ زمان پارک انسداد تجاوزات آپریشن کے دوران ملنے والا تمام اسلحہ غیر...
کراچی امریکا نے چائنیز صدر شی جن پنگ کے روس کے دورے پر تبصرہ کرتے ہوئے اسے امریکا کیلئے انتہائی حد تک باعث...