کوئٹہ (خ ن ) وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجونے مزید بارشوں کی پیشگوئی پر پی ڈی ایم اے، انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ادارے مستعد اور فعال رہتے ہوئے ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کی تیاری مکمل رکھیں ۔وزیراعلیٰ نے جاری پیغام میں کہا کہ عوام کی جان ومال کے تحفظ کےلئے تمام وسائل دستیاب رکھے جائیں،سیکرٹری آبپاشی ڈیموں کی صورتحال کی موثر نگرانی اور بھاری مشینری کی دستیابی ممکن بنائیں ۔ وزیراعلیٰ نے ضلعی انتظامیہ کو بھی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پانی کی گزرگاہوں اور نالوں کی صفائی یقینی بنائی جائے اورنشیبی علاقوں کی آبادیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ محکمہ مواصلات اور این ایچ اے قومی شاہراہوں اور سڑکوں پر ٹریفک کی روانی یقینی بنائیں ، پی ڈی ایم اے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیوں کو مزید مربوط بنائے ۔ انہوں نے چیف سیکرٹری کو ہدایت کی کہ تمام متعلقہ اداروں میں مربوط کوآرڈینیشن قائم کی جائے۔انہوں نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ ضلعی مشینری کے ساتھ اپنے ضلعوں میں موجود رہیں، دوران عید امن وامان اور صفائی کی صورتحال کو بہتر بنایا جائے ۔ زیراعلیٰ نے سیکرٹری بلدیات کو ہدایت دی کہ ایڈمنسٹریٹرز صفائی کے عملے کے ساتھ حاضر رہیں۔
اسلام آ باد وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف آ ج پشاور کا دورہ کرینگے۔ حکومتی ذرائع کے مطا بق وزیر اعظم شہباز...
لاہور وفاقی حکومت کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کا ٹیرف نافذالعمل کر دیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ گیس...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ میں مقدمہ کی سماعت کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان بات کرنے کیلئے...
اسلام آباد عمران خاں پیر کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں تو پیش ہوئے مگر انہوں نے جوڈیشل کمپلیکس اور سی ٹی ڈی...
کراچی وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ دو ججوں کے تفصیلی فیصلے سے سپریم کورٹ کی قانونی ساکھ کو...
اسلام آباد تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے بیان کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ...
لاہور،اسلام آبادبھارتی نژاد امریکی رکن کانگریس بھی عمران کی حمایت میں سامنے آگئے،یہ حمایت انڈین امریکن...
اسلام آبادالیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس اور توہین الیکشن کمیشن کیس کو آج...