کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)ملک کےدیگر حصوں کی طرح بلوچستا ن میں بھی عید الاضحی ٰمذہبی جوش و جزبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ آج منا ئی جارہی ہے ،اس موقع پر سیکورٹی کے خصوصی انتظا مات کیے گئے ہیں ، صوبائی دارالحکومت میں سینکڑوں مقامات پرنماز عید ادا کی گئی،طوغی روڈ، ایوب اسٹیڈیم ،سریاب ، سٹیلائٹ ٹا ون، بروری،نواں کلی،مشرقی و مغربی بائی پاسز، ریلوے ہاکی گراونڈ،سائنس کالج،ریلوے فٹبال گراونڈ،شہر کے مختلف سکولز کے گراونڈز،اور دیگر مسا جد اور کھلے میدانوں میں نما ز عید ادا کی گئی ،نماز عید کے اجتماعات میں اہم شخصیات کے علاوہ بڑی تعداد میں بزرگوں،جوانوں اور بچوں نے شرکت کی،عید گاہوں میں داخلے کے مقا مات پر واک تھرو گیٹ بھی لگائے گئےتھے، سیکورٹی اہلکار گشت بھی کرتے رہے ،اور سا دہ کپڑوں میں اہلکا ر بھی تعینا ت تھے۔نماز عید کے اجتماعات میں علما اور خطیبوں نے فلسفہ قربانی اور حضرت ابراہیم علیہ السلام کے اللہ کے حکم پر اپنا سب کچھ قربان کرنے کے جذبے پر روشنی ڈالی۔نماز عید کے اجتماعات کے موقع پر ملکی سلامتی، خوشحالی اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ امت مسلمہ کے اتحاد و یکجہتی پر زور دیا اور کہا کہ اسلام تو امن و محبت اور اخوت کا درس دیتا ہے،قوم عید پر شہیدوں کو یاد رکھے، اسلام کی حقیقی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر معاشرتی ناہمواریوں کو دور اور وطن عزیز کو امن، سلامتی اور خوشیوں کا گہوارہ بنایا جا سکتا ہے۔ ٓآج کے دن ہمیں اُن فرزندانِ وطن کو بھی یاد رکھنا ہے جنہوں نے مادرِ وطن کی حفاظت اور اسے اندرونی و بیرونی خطرات سے محفوظ رکھنے کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ وطن عزیز کو اپنے حفظ وامان میں رکھے اور پاکستان کو امن اورترقی و خوشحال کا گہوارہ بنائے، اللہ تعالیٰ کی بے پایاں نعمت و رحمت کا تقاضا ہے کہ ہم قادر مطلق کے احکامات کی روشنی میں اپنے روز و شب کو منور کریں کیونکہ یہی صراط مستقیم ہے جس پر چل کر ہم دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔نماز عید کے بعد شہریوں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی اور پھر سنت ابراہیمی کو پورا کرنے کیلئے قربانی کا عمل شروع ہوا، مختلف سماجی و مذہبی تنظیموں کی جانب سے اجتماعی قربانی کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔
اسلام آ باد وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف آ ج پشاور کا دورہ کرینگے۔ حکومتی ذرائع کے مطا بق وزیر اعظم شہباز...
لاہور وفاقی حکومت کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کا ٹیرف نافذالعمل کر دیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ گیس...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ میں مقدمہ کی سماعت کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان بات کرنے کیلئے...
اسلام آباد عمران خاں پیر کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں تو پیش ہوئے مگر انہوں نے جوڈیشل کمپلیکس اور سی ٹی ڈی...
کراچی وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ دو ججوں کے تفصیلی فیصلے سے سپریم کورٹ کی قانونی ساکھ کو...
اسلام آباد تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے بیان کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ...
لاہور،اسلام آبادبھارتی نژاد امریکی رکن کانگریس بھی عمران کی حمایت میں سامنے آگئے،یہ حمایت انڈین امریکن...
اسلام آبادالیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس اور توہین الیکشن کمیشن کیس کو آج...