لاہور( نمائندہ خصوصی ) مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کہا ہے کہ پنجاب میں حکومت سازی کا 17 جولائی کے بعد پتہ چلے گا,صاف الفاظ میں کہتا ہوں پرویز الہیٰ ہمارے امیدوار ،ہمارے ارکان پرویز الہی کو ووٹ دینگے،گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 17 جولائی کو پنجاب میں صاف شفاف ضمنی الیکشن ہونا چاہیے۔سابق وزیراعظم عمران خان کو دیوار کے ساتھ کون لگا رہے؟ سیاستدان صرف انسانیت کی بات کریں۔ چوپدری شجاعت نے پرویز الہیٰ سے اختلافات کی خبروں کے حوالے سے کہا کہ کیا کبھی ایسا ہوا کہ میں نے چوہدری پرویز الہی کے خلاف بیان دیا ہو یا کبھی انھوں نے میرے خلاف بیان دیا،توجہ ہٹانے کے لئے یہ باتیں بنائی جاتی ہے۔قبل ازیں سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ وہ صاف الفاظ میں کہتے ہیں پرویز الہی ہمارے امیدوار ہیں، جبکہ ہمارے ارکان پرویز الہی کو ووٹ دیں گے،ان کا کہنا تھا کہ افواہیں پھیلا کر کسی رکن اسمبلی کو غلط فہمی میں ڈالنے کی کوشش نہ کی جائے،انہوں نے کبھی غلط بیانی نہیں کی، جبکہ ہمیشہ صاف گوئی کا درس دیا ہے۔
اسلام آ باد وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف آ ج پشاور کا دورہ کرینگے۔ حکومتی ذرائع کے مطا بق وزیر اعظم شہباز...
لاہور وفاقی حکومت کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کا ٹیرف نافذالعمل کر دیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ گیس...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ میں مقدمہ کی سماعت کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان بات کرنے کیلئے...
اسلام آباد عمران خاں پیر کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں تو پیش ہوئے مگر انہوں نے جوڈیشل کمپلیکس اور سی ٹی ڈی...
کراچی وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ دو ججوں کے تفصیلی فیصلے سے سپریم کورٹ کی قانونی ساکھ کو...
اسلام آباد تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے بیان کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ...
لاہور،اسلام آبادبھارتی نژاد امریکی رکن کانگریس بھی عمران کی حمایت میں سامنے آگئے،یہ حمایت انڈین امریکن...
اسلام آبادالیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس اور توہین الیکشن کمیشن کیس کو آج...