سرفراز بگٹی کے قافلے پر بم سے حملہ، دھماکے میں محفوظ رہے

10 جولائی ، 2022

ڈیرہ بگٹی(نامہ نگار) بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر سرفراز بگٹی کے قافلے پر سوئی کے علاقے میں بم سےحملہ کیاگیا تاہم میرسرفرازبگٹی محفوظ رہے جبکہ دھماکے سے گارڈز کی گاڑی کونقصان پہنچاہے دھماکے سے ایک گارڈ زخمی ہوگیاہے جنہیں فوری طورپر ہسپتال منتقل کردیاگیاہے مزیدکارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے۔