لاہور(نمائندہجنگ،مانیٹرنگ سیل)انتخابی مہم چلانے کیلئے سرادار ایاز صادق اورخواجہ سلمان رفیق نے وزارتوں سے استعفیٰ دیدیا، استعفے لاہورکے ضمنی انتخابات میں پارٹی امیدواروں کو ہر صورت جتوانے کیلئے مسلم لیگ ن کی حکمت عملی کا حصہ ہیں۔الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے باعث دونوں رہنماؤں نے وزارتوں سے استعفیٰ دیا ہے، خیال رہے کہ 17 جولائی کو پنجاب کے 20، حلقوں میں ضمنی الیکشن ہونے ہیں، یہ نشستیں منحرف پی ٹی آئی ارکان کے ڈی سیٹ ہونے کی وجہ سے خالی ہوئی ہیں، ایاز صادق وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور جبکہ سلمان رفیق پنجاب کے وزیر برائے اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن تھے۔ایاز صادق نے اپنا استعفی وزیر اعظم کو بھجوا دیا اور اس وجہ ذاتی لکھی ،سلمان رفیق نے بھی استعفی کی وجہ ذاتی وجوہات تحریر کیا ہے،خواجہ سلمان رفیق نے اپنا استعفی وزیراعلی پنجاب کو بجھوایاجس کو منظور کر لیا گیااور رسمی منظوری کے گورنر پنجاب کو بھجوا دیا گیا۔
اسلام آباد پاکستان مسلم لیگ نے بھی اعلیٰ سطح پر صوبوں اور انتظامی یونٹس پر مشاورت شروع کردی ہےمنگل کو مری...
اسلام آباد چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان نے کہا ہے کہ اختیارات کے استعمال میں آئین کو ہر...
کوئٹہسریاب روڈ پر نامعلوم افراد نےایم سی بینک سے 59لاکھ روپے لوٹ کرسڑک کے درمیان بیٹھے کر نوٹ اپنی جیبوں میں...
کوئٹہ گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ میرے چالیس سالہ سیاسی کیرئیر نے یہی سبق دیا ہے کہ سیاسی قیادت...
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت دی ہے کہ برآمدات میں اضافے کو ملکی معاشی ترقی کی بنیاد بنایا جائے...
کراچی پاکستانیوں کی اکثریت نے ملک میں کاروبار کرنے کو مشکل قراردیا ہے اور76فیصد شہریوں نے حکومت سے کاروبار...
کوئٹہسیکورٹی فورسز نے مستونگ میں کالعدم تنظیم کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران سات دہشت گردوں کو...
کراچی امریکا نے پہلی بار خلا میں ہتھیار نصب کرنے کی تصدیق کردی۔امریکا کے خلائی کنٹرول ہتھیار زمین کے مدار...