اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی بیوروکریٹس کی گریڈ 20 اور 21 میں ترقی کیلئےسنٹرل سلیکشن بورڈ کے انعقاد کیلئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ہوم ورک مکمل کر لیا ہے۔اجلاس 300سے زائد افسروں کی ترقی کی سفارش کریگا،ISI اور IB کیجانب سے 600 افسروں کی اسکروٹنی جاری ، بورڈ کا اجلاس جو لائی کے آخری ہفتے یا اگست کے پہلے ہفتے میں متوقع ہے۔اجلاس کی صدارت چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن زاہد سعید کریں گے۔آئی ایس آئی اور آئی بی کی جانب سے 600 افسروں کی سکروٹنی جاری ہے۔ وزیراعظم نے آئی ایس آئی اور آئی بی کو اسپیشل ویٹنگ ایجنسی کا سٹیٹس دیا ہے۔افسروں کی ترقی و تقرری کیلئے سکروٹنی آئی ایس آئی اور آئی بی کو تفویض ہے۔اجلاس 300سے زائد افسروں کو گریڈ 20اور 21میں ترقی دینے کی سفارشات مرتب کرے گا۔ترقیوں کی حتمی منظوری وزیراعظم دیں گے۔پروموشن زون کے افسروں کے پینل، سالانہ کارکردگی رپورٹس، سنیارٹی لسٹ مرتب کر لی گئی ہے۔مختلف سروسز اور گروپس کے 600 افسروں کے پینلز تیار کئے گئے ہیں۔بورڈ وفاقی بیوروکریٹس کی گریڈ 20 اور 21 میں ترقی کی منظوری دے گا۔سنٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس 3 دن جاری رہے گا۔اجلاس مختلف سروسز، گروپوں، ایکس کیڈر افسروں کی ترقی کی سفارشات مرتب کرے گا۔بورڈ اجلاس کی تیاری مکمل ہونے کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اجلاس ایجنڈا جاری کرے گی ۔حکومت نے 24 مئی کو سنٹرل سلیکشن بورڈ کی تشکیلِ نو کی تھی ۔کیپٹن (ر)زاہد سعید چیئرمین سنٹرل سلیکشن بورڈ مقرر کئے گئے ہیں۔ کیپٹن (ر) زاہد سعید چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن ہیں۔ بورڈ میں 4 ارکانِ
پارلیمنٹ، ہر صوبے سے ایک ایک افسر شامل ہے۔بورڈ میں سینیٹر سعدیہ عباسی،سنیٹر کامران مرتضیٰ ‘ سنیٹر سلیم مانڈوی والا،رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی شامل ہیں۔ گریڈ 22کے افسر امداد اللہ بوسال،محمد صالح فاروقی ‘ڈاکٹر کاظم نیاز،غوث الدین احمد اور پرویز جونیجو شامل ہیں۔ ممبرز میں سیکرٹری اسٹبلشمنٹ ڈویژن، سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن شامل ہیں۔ چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز بھی سنٹرل سلیکشن بورڈ میں شامل ہیں۔ پروموشن پالیسی کے تحت سال میں سنٹرل سلیکشن بورڈ کے 2 اجلاس لازم ہیں۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سال کے پہلے 6 ماہ میں سنٹرل سلیکشن بورڈ کا انعقاد نہ کر سکی۔
مزید خبریں
-
کراچی امریکا کی ایک اور خاتون سینیٹر نے پاکستان میں بڑھتے سیاسی تشدد پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ٹوئٹر پر جاری...
-
راولپنڈی افغانستان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی کا کہنا ہے کہ طالبان حکومت کو کمزور کرنے کے نتائج افغانستان...
-
اسلام آباد متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان اور وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المخطوم نے یوم...
-
اسلام آباد وفاقی پولیس نے اسلام آباد کی حدود میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں کے خلاف درج مقدمات کی...
-
اسلام آباد گزشتہ برس کی نسبت حج پیکج میں ساڑھے 3 لاکھ روپے اضافہ ہوا ہے۔دستاویز کے مطابق گزشتہ سال قربانی...
-
کراچیروس ایران میں سرمایہ کاری کرنے والا سب سے بڑا ملک بن گیا، ایران کے وزیر خزانہ نے یہ بات برطانوی اخبار کو...
-
لاہور لاہور پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ زمان پارک انسداد تجاوزات آپریشن کے دوران ملنے والا تمام اسلحہ غیر...
-
کراچی امریکا نے چائنیز صدر شی جن پنگ کے روس کے دورے پر تبصرہ کرتے ہوئے اسے امریکا کیلئے انتہائی حد تک باعث...