بولان میڈیکل کمپلیکس ‘عید پر غیرحاضر اسٹاف کیخلاف محکمانہ کارروائی ہوگی‘ ڈاکٹرسلطان لہڑی

10 جولائی ، 2022

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)میڈیکل سپرنٹنڈنٹ بولان میڈیکل کمپلیکس اسپتال ڈاکٹر سلطان احمد لہڑی نے کہا ہے کہ عیدالاضحی اور مون سون کی بارشوں کے پیش نظر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ڈاکٹرزاور پیرامیڈیکل اسٹاف کی ڈیوٹیاں لگادی گئی ہیں،غیرحاضری پر محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی انہوںنے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عید ڈیوٹیاں صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ اور سیکرٹری صحت صالح ناصر کی خصوصی ہدایت پرلگائی گئیں ہیں۔