فیڈریشن انتخابات کرائیں ،پی ایس بی

10 جولائی ، 2022

کراچی( نمائندہ جنگ) پاکستان اسپورٹس بورڈ نے کہا ہے کہ قومی اسپورٹس پالیسی کی وجہ سے جن فیڈریشنوں کو انتخاب کرانے سے روک دیا گیا تھا انہیں عید کے بعد دوہفتے میں اپنے نئے انتخاب پچھلی قومی اسپورٹس پالیسی کے تحت کرانے کی ہدایت کردی گئی ہے، پی ایس بی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پی ایچ ایف کے خلاف کاروائی حکومتی فیصلے کے تحت کی گئی ہے، عید کے بعد اس حوالے سے مزید فیصلے کئے جائیں گے۔