5ویں اسلامک سالیڈیرٹی گیمز 9 سے 18 اگست تک ترکی کے شہر کونیا میں ہوں گے

10 جولائی ، 2022

کراچی(نمائندہ جنگ) 5ویں اسلامک سالیڈیرٹی گیمز 9 سے 18 اگست تک ترکی کے شہر کونیا میں ہوں گے۔ گیمز کے لیے پاکستان کی مرد و خواتین کی کراٹے ٹیموں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔مردوں کی ٹیم میں 60 کے جی میں محمد مراد،67 کے جی میں نصیر احمد ، 75 کے جی میں سعدی عباس اور 84 کے جی میں عمران علی شامل ہیں۔خواتین کی ٹیم میں 55 کے جی میں ثناء کوثر، 61 کے جی میں فخر النساء، 68 کے جی میں کلثوم ہزارہ اور 68 کے جی میں نرگس ہزارہ شامل ہیں۔ شاہ محمد شان کوچ اور عندلیب سندھو ٹیم منیجر ہوں گی۔