پاکستانی کرکٹ ٹیم ایک بار پھرکولمبو میں عید منائے گی

10 جولائی ، 2022

کراچی(نمائندہ جنگ) پاکستانی کرکٹ ٹیم ایک بار پھر وطن سے دور کولمبو میں عید منائے گی۔اگر کولمبو میں حالات بہتر ہوئے تو کھلاڑی عید کی نماز پڑھنے جائیں گے ورنہ ہوٹل میں عید کی نماز ادا کی جائے گی ۔تمام کھلاڑیوں نے اپنے گھروں میں قربانی کا اہتما م کیا ہوا ہے۔اور فون کے ذریعے گھروالوں اور دوستوں سے رابطے میں ہیں۔سری لنکا کی مختصر سیریز میں کسی کھلاڑی کے ساتھ اہل خانہ کو نہیں بھیجا گیا ہے۔کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ عید منانے کا اصل مزہ تو گھر میں آتا ہے۔عید پر گھروالوں کو مس کریں گے۔شاداب خان ،محمد عامر عید انگلینڈ میں منائیں گے۔ٹیسٹ ٹیم کے علاوہ وائٹ بال فارمیٹ کے کھلاڑی فخر زمان،محمد وسیم جونیئر،آصف علی،اعظم خان،عثمان قادر،محمد حارث،خوش دل شاہ ،حیدر علی، شاہ نواز دھانی،زاہد محمود،اپنے گھروں میں عید منائیں گے۔پی سی بی چیئرمین رمیز راجا لاہور،شاہد خان آفریدی ،معین خان کراچی ،راشد لطیف اسلام آباد میں عید منائیں گے۔فاسٹ بولر شعیب اخترحج کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب میں ہیں۔