گال ٹیسٹ، سری لنکا نےدو وکٹ پر184رنز بنائے تھے

10 جولائی ، 2022

کراچی(نمائندہ جنگ) گال میں دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن کھیل ختم ہونے پر سری لنکا نےدو وکٹ پر184رنز بنائے تھے۔کوشال مینڈس 9چوکوں کی مدد سے84اور اینجلو میتھوز چھ رنز پر کریز پر موجود تھے۔آسٹریلیا کے پہلی اننز کے اسکور364رنز کو برابر کرنے کے لئے انہیں مزید180رنز کی ضرورت ہے۔آسٹریلیا نے پہلا ٹیسٹ دس وکٹ سے جیتا تھا۔کپتان دومیتھ کرونا رتنےدس چوکوں کی مدد سے86رنز بناکر آوٹ ہوئے انہوں نے کوشال کے ساتھ دوسری وکٹ پر152رنز کا اضافہ کیا۔قبل ازیں آسٹریلیا کی پہلی اننگز میںمارنوس لیبو شین نے104اور اسٹیو اسمتھ نے145رنز بنائے تھے۔سری لنکا کی جانب سے برباتھ جے سوریا نے118رنز دے کر چھ اورکاسون راجیتھا نے دو وکٹ حاصل کئے۔اسی گراونڈ پر آئندہ ہفتے پاکستانی ٹیم سری لنکا کے خلاف پہلا ٹیسٹ کھیلے گی۔