ماں کے طور پر سب سے مشکل چیزوں میں سے ایک بیٹے اذہان سے دور رہنا ہے،ثانیہ مرزا

10 جولائی ، 2022

کراچی(نمائندہ جنگ)شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ ایک کام کرنے والی ماں کے طور پر سب سے مشکل چیزوں میں سے ایک بیٹے اذہان سے دور رہنا ہے۔ جب آپ گھر واپس آتے ہیں، تو زندگی کیسے کامل نہیں ہوسکتی؟ اور سب سے اہم بات اس لمحے کے لیے شکر گزار رہنا ہے۔ثانیہ مرزا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کے ساتھ بیڈ کی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں وہ بیٹے سے گلے ملتے ہوئے دیکھی جا سکتی ہیں۔ماں بیٹے کی جوڑی کو انسٹاگرام صارفین کی جانب سے پسند کرتے ہوئے 57 ہزار سے زیادہ لائکس اور سیکڑوں تبصرے ملے۔