پی سی بی دو روزہ انٹر سٹی کرکٹ ٹورنامنٹ

10 جولائی ، 2022

کراچی(نمائندہ جنگ)کرم نے پی سی بی دو روزہ انٹر سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کا کے پی ٹورنامنٹ پہلی اننگز کی برتری پر جیت لیا۔چار سدہ گراونڈ میں نوشہرہ کے خلاف میچ ڈرا ہوگیا۔کرم نے پہلی اننگز میں260رنز بنائے اور نوشہرہ نے201رنز بنائے۔جب میچ ڈرا پر ختم ہوا کرم نے چھ وکٹ پر176رنز بنائے تھے۔سندھ کے ٹورنامنٹ میں سائٹ اسٹیڈیم کوٹری میں زون دو نےجام شو رو کو 9وکٹ سے شکست دے دی۔زون دو کے اوپنر سیدحیدر عباس زیدی نے پہلی اننگز میں50اور دو سری اننگز میں62ناٹ آوٹ رنز بناکر جیت میں اہم کردار ادا کیا۔