سری لنکا سے خوش گوار یادیں وابستہ ہیں ،یاسر شاہ

10 جولائی ، 2022

کراچی(نمائندہ جنگ)سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ کی سیریز میں پاکستان کی جیت میں لیگ اسپنر یاسر شاہ کا کردار اہم ہوگا۔گیارہ ماہ بعد پاکستانی ٹیم میں واپس آنے والے یاسر شاہ کہتے ہیں کہ مجھے سری لنکاسے خوش گوار یادیں وابستہ ہیں اور اب بولنگ میں وہ ردھم حاصل کر لیا ہے جو انٹر نیشنل کرکٹ میں درکار ہوتا ہے۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ فریکچر کے بعد پاکستان کپ میں شرکت کی پھر ایک ماہ کے کیمپ میں شرکت کی ۔مجھے امید ہے کہ مجھ سے جو توقعات وابستہ ہیں وہ پوری کروں گا۔یاسر شاہ نے کہا کہ لیگ اسپنر ہر قسم کی پچ پر آوٹ کرسکتا ہے میں نے اپنی فٹنس اور فارم پر بہت کام کیا ہے گگلی بھی بہتر ہوئی ہے۔بلاشبہ اسپنر کے لئے کم بیک مشکل ہوتا ہے لیکن میں پاکستان کو جیت دلانے کے لئے پر امید ہوں۔سری لنکا کی پچوں پر کھیل چکاہوں اور یہاں اسپنرز کو مدد ملتی ہے اگر مدد نہ بھی ملے ۔