آواران:بارشوں نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کی کارکردگی کا پول کھول دیا

10 جولائی ، 2022

آواران(نامہ نگار) مون سون کی بارشوں نے میونسپل کمیٹی آواران کی کارکردگی کا پول کھول دیا بارش برستے ہیں بازار تالاب کا منظر پیش کرنے لگا کروڑوں ورپے کے فنڈز تو جاری ہوتے ہیں مگر کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے گزشتہ دو دنوں کی بارشوں کے بعد عوام کا بازار سے گزرنا مشکل ہوگیا ہے مختلف مقامات پر گٹر ابل رہے ہیں صرف سیورج لائن پر ہر مہینے کاغذی حد تک لاکھوں روپے خرچ ہوتے ہیں۔ عوامی فنڈز کا اس طرح بے دردی سے استعمال ہونے کے باوجود عوام کو کوئی سہولت میسر نہیں ڈی سی کمپلیکس کے سامنے اور پولیس کمپلیکس کے ساتھ پانی جمع ہونے سے پیدل آنے جانے جانے والوں کو کافی مشکلات کا سامناہے ماشی میں روڈ پر گٹرلائن ابل پڑی جس سے نمازیوں کو آمدورفت میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے سالانہ کروڑوں روپے میونسپل کمیٹی آواران کو ترقیاتی و غیرترقیاتی کاموں کی مد میں دیئے جاتے ہیں مگر گرائونڈ پر کام نہ ہونے کے برابر ہے۔طوفانی بارشوں اور سیلاب کے پیش نظر حکومت بلوچستان نے ہنگامی حالات کا اعلان کردیاہے اور متعلقہ اداروں کو بھی الرٹ بھی جاری کردیاہے گزشتہ دو دنوں کی بارشوں سے گلی تو گلی مین روڈ تالاب کا منظر پیش کررہے ہیں اہلیاں آواران نے اپیل کی ہے کہ چیف افسر فوری عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے اقدامات کریں۔