رنجشیں بھلا کر اخوت و محبت کو فروغ دیا جائے،ڈاکٹر منان بڑیچ

10 جولائی ، 2022

کوئٹہ(سٹی ڈیسک) سماجی و قبائلی رہنما ڈاکٹر منان بڑیچ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس وقت امت کو کمزور اور غریب کی غمخواری کا یہ پیغام سارا سال جاری رکھنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ اللہ کے رسول ﷺ نے اپنی امت کو صرف عید کے روز ہی نہیں بلکہ ہر لمحہ اور ہر پل غریب و مساکین ، نادار ہمسائیوں اور عزیز و اقارب کا خیال رکھنے کی خصوصی تلقین کی ہے ،ہمیں اس روز اس بات کا عزم کرنا ہو گا کہ ہم اپنے قرب و جوار میں بسنے والے غربا و مساکین اور اپنے کمزور رشتہ داروں کو ہمیشہ نہ صرف سپورٹ کریں گے بلکہ انہیں معاشرے میں بہترین شہری بننے کے لئے کسی بھی کوتاہی کا شکار نہیں ہوں گے ۔انہوںنے کہا کہ عید کے دن کا تقاضہ ہے کہ باہمی رنجشوں اور اختلافات کو بھلا کر اخوت و محبت کے جذبے کو فروغ دیا جائے،ہ،انہوں نے قوم پر زور دیا کہ وہ وطن کی تحفظ کے لیے قربانیاں دینے والوں کو بھی عید کے موقع پر یاد رکھیں۔ہمیں آج اس مبارک موقع پر یہ عہد کرنا چاہئے کہ ہم کسی بھی قسم کی منفی سرگرمی کا حصہ نہیں بنیں گے اور ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کام کرتے رہیں گے ۔