حکومت بارش سے ہونیوالے نقصانات کا ازالہ کرے،خدمت خلق فائونڈیشن

10 جولائی ، 2022

کوئٹہ(پ ر)خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے چیئرمین و تمغہ امتیاز نعمت اللہ خان ظہیر نے کوئٹہ اور پشین سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں حالیہ طوفانی بارشوں ڈیم ٹوٹنے سیلابی ریلے اورطغیانی آنے سے انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ طوفانی بارشوں سے مختلف علاقوں میں تباہی مچی ہے پی ڈی ایم اے پاک فوج ایف سی وفاقی و صوبائی حکومتوں سمیت دیگر متعلقہ ادارے نقصانات کا زالہ کرنےکیلئے فوری اقدامات کریں اور جاں بحق و زخمی افراد کے لواحقین کیلئے معاوضے کا اعلان کیاجائے حکومت اور فلاحی ادارے عوام کی خدمت کیلئے آگے آئیں حکومت بارش متاثرین کی امداد یقینی بنائے حالیہ بارشوں سے صوبے کے مختلف اضلاع میں بہت زیادہ نقصان ہوا ہے متاثرین کو فوری امداد ومحفوظ مقامات پر منتقلی کی ضرور ت ہے خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے کارکن و رضار مصیبت کی اس گھڑی میں پریشان حال متاثرین کی بحالی،محفوظ مقامات پر منتقلی سمیت دستیاب وسائل بروئے کارلاکرریلیف کاکام کریں انہوں نے کہاکہ ایف سی اور پاک فوج کے جوانوں نے جس طرح آگے بڑھ کر حالات کو سنبھالا اور بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لئے اقدامات کئے وہ قابل ستائش ہیں۔