بے سہارا لوگوں کو قربانی کا گوشت دیاجائے،صدیق قریش

10 جولائی ، 2022

کوئٹہ(سٹی ڈیسک) سابق ڈپٹی چیرمین ضلع کونسل و سابق سینئر نائب صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریل کویٹہ محمد صدیق قریش نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سنت ابراہیمی ؑکا تقاضہ ہے کہ اسلامی نظام اور رضائے الٰہی کے حصول کے لیے ہر قربانی دی جائے، پاکستان کلمہ طیبہ کی بنیاد پر وجود میں آیا ، قرآن وسنت کے نظام کا نفاذ ہی اس کی حقیقی منزل ہے۔۔انہوں نے کہا قربانی کے موقع پر صاحب حیثیت افراد غربا، مساکین، یتیموں، بیواؤں، بے سہارا لوگوں کو قربانی کا گوشت دیں تاکہ ان کے گھروں میں بھی خوشی کا اہتمام ہوسکے۔قربانی کے موقع پر شہروں میں صفائی کا خصوصی خیال رکھا جائے، ہمارا دین ہمیں صفائی کا درس دیتاہے، آلائشیں پھیلانا اور صفائی کا خیال نہ رکھنا قربانی کی برکات کو زائل کرنے کے مترادف ہے۔