عید کی خریداری میں تیزی ‘ بازاروں میں رش‘پیدل چلنا محال

10 جولائی ، 2022

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں عید کی خریداری میں تیزی آگئی جس کی وجہ سے ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا شہریو ںکا پیدل چلنا بھی محال منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہونے لگا تفصیلات کے مطابق بازاروں میں عید کی خریداری میں زبردست گہما گہمی دیکھنے میں آرہی ہے جس کی وجہ سے شہرکی مختلف شاہراہوں میں بدترین ٹریفک جام رہتا ہے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہتی ہیں اور گاڑیاں رینگ رینگ کر چلتی ہیں جبکہ لوگوں کا پیدل چلنا بھی دشوار ہوگیا ہے رہی سہی کسرریڑھیوں نے پوری کردی ہےمصروف تجا رتی مرا کز میں خریداروں کے رش کی وجہ سے تل دھر نے کی جگہ نہیں مل رہی بلکہ رش کے باعث جیب کتروں کی بھی چاندنی ہو گئی ہے انہوں نے رش کا فا ئدہ اٹھا تے ہو ئے متعدد خواتین وحضرات کو مو با ئل فونز ، نقدی ،اور دیگر اشیا ءسے محروم کر دیا ہے۔