خشک میوہ جات کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگیں

10 جولائی ، 2022

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)عیدالا ضح کی آمد خشک میوہ جات کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگیں عوامی وسماجی حلقوں نے مصنوعی مہنگائی کی لہر پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈائون کیاجائے مارکیٹ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز تک شہر کی خشک میوہ جات کی مارکیٹ میں فی کلو بادام کاغذی 1600سے1800 پستہ 1600سے 1800کاجو 1800سے2000 اخروٹ مغز 1400 سے 1600چلغوزہ5000 سے 5500سفید بیج300 سے 350 کشمش600روپے انجیر1000سے 1200روپے فی کلو فروخت ہوئی۔