شہر میں صفائی کی صورتحال بہتر بنانےکیلئے اقدامات کر رہے ہیں،ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن

10 جولائی ، 2022

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ایڈمنسٹریٹر میٹروپولٹین کارپوریشن کوئٹہ جبار بلوچ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی ہدایت پر کوئٹہ میں بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف کا کام جاری ہے کلی شابوزئی اور کلی شابو میں بند نالیوں کو کھول دیاگیا اور صفائی کی صورتحال کو بہتر بنایا جائے گا صوبائی حکومت اور محکمہ پی ڈی ایم اے نے کوئٹہ کو آفت زدہ قراردیدیاگیا بحالی کیلئے موثر اقدامات اٹھائے جائیں گے‘ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلی شابوزئی اور کلی شابو کے دورے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا‘ اس موقع پر بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما ء و رکن صوبائی اسمبلی احمد نواز بلوچ‘چیف سینیٹین افیسر انور لہڑی‘ نوید بلوچ اور علاقے کے قبائلی و سیاسی عمائدین بھی موجود تھے‘ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ جبار بلوچ نے کہا کہ کوئٹہ کو آفت زدہ قراردینے کے بعد مختلف علاقوں میں اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور کوئٹہ شہر کے جن علاقوں میں نالیاں بند ہے ان کو اقدامات کئے جارہے ہیں گزشتہ روز کلی شابوزئی اور کلی شابو میں بند نالیوں کو میٹروپولٹین کارپوریشن انتظامیہ نے کھول دیا اور ریلیف کا کام بدستور جاری ہے میٹروپولٹین کارپوریشن عملہ دن رات ایک کرکے شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی کا نظام بہتر کررہے ہیں اور جلد ہی کوئٹہ شہر کو صاف ستھرا بنائے جائے گا۔