قربانی کے اوزاروں کو تیز کرنیوالوں کے ریٹ اور نخرے آسمان کو چھو رہے ہیں

10 جولائی ، 2022

کوئٹہ (اسٹا ف رپورٹر) عیدقربان پر چاقو چھریاں اور بغدے تیز کرنے والوں کی پانچوں انگلیاں گھی اور سر کڑاہی میں ہے۔عید قربان پر نیا مال فروخت کرنے والوں کی بھی چاندی ہو گئی گلی محلوں میں بھی چھریاں تیز کروا لو کی آوازیں گونجنے لگیں ،جہاں عید قربان سے قبل جہاں مویشی منڈیوں میں جانوروں کی خریدوفروخت کا سلسلہ جاری ہے وہیں چاقو چھریاں اور بغدے تیز کرنے والوں کے ساتھ ساتھ نیا مال فروخت کرنے والوں کی بھی چاندی ہو گئی ہے۔دکاندار شہریوں سے منہ مانگے دام طلب کر رہے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ قربانی کے اوزاروں کو تیز کرنے والوں کے ریٹ اور نخرے آسمان کو چھو رہے ہیں جبکہ نیا مال فروخت کرنے والے بھی اوزاروں کی قیمت میں کمی کرنے کو تیار نہیں۔