حالیہ بارشوں نے حکومتی کارکردگی کی قلعی کھول دی، جماعت اہلسنت

10 جولائی ، 2022

کوئٹہ(پ ر) جماعت اہلسنت بلوچستان کے امیر پیر سید حبیب اللہ شاہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حالیہ بارشوں سےکوئٹہ سمیت مختلف اضلاع میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا جس سے حکومت منصوبوں کی بھی قلعی کھل گئی حکومت کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے لوگوں کوبھاری جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ اور حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے عوام کیلئے باران رحمت مصائب و مشکلات کا سبب بن گئی انہوں نے حکومت ارکان سے اپیل کی کہ متاثرین کی فی الفور ہنگامی بنیادوں پر مالی مدد کی جائے اور مشکل کی اس گھڑی میں انہیں تنہا نہ چھوڑا جائے۔