ٹی بی کا تدارک وقت کی اہم ضرورت ہے ‘ڈاکٹر مطاہر شاہ

10 جولائی ، 2022

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر ) ڈپٹی نیشنل کوآرڈنیٹر ٹی بی کنٹرول پروگرام پاکستان ڈاکٹر مطاہر شاہ نے اپنے دورہ بلوچستان کے تیسرے روز ضلع شیرانی کے دورے کے بعد پشین پہنچے جہاں انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پشین کا دورہ کے موقع پر جین ایکسپرٹ مشین کا معائنہ کیا ، بعد ازاں انہوں نے ڈپٹی کمشنرآفس میں ڈی سی میں منعقدہ ایک میٹنگ میں شرکت کی اس موقع پرڈپٹی کمشنر پشین کے علاوہ سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں جمعیت علماء اسلام کے رکن قومی اسمبلی مولوی کمالدین ، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنماء محمد عیسیٰ خان روشان ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پشین ڈاکٹر عبداللہ دوتانی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پشین سمیت دیگر بھی موجود تھے ، میٹنگ میں ٹی بی کنٹرول پروگرام کی جانب سے ٹی بی کے مریضوں کے علاج اور ٹی بی کے مرض کے تدارک سے متعلق اٹھائے جانے والے اقدامات سے متعلق شرکاء کو بریفنگ دی گئی اور اس بات پر زور دیا گیا کہ اکیسویں صدی میں ٹی بی جیسیبیماری کا تدارک وقت کی اہم ضرورت ہے ۔