بلوچستان بھر میں مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا جا ئیگا،سیکرٹری کھیل

10 جولائی ، 2022

کوئٹہ(پ ر)سیکرٹری کھیل و امور نوجوانان اسحاق جمالی نے کہاہے کہ بلوچستان بھر میں محکمہ کھیل مختلف کھیلوں کے مقابلوں کاانعقاد کرے گاکامیاب کراٹے چیمپئن شپ پر انتظامی کمیٹی اور کھلاڑیوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں جیتنے والے کھلاڑی داد کے مستحق ہیں جو کھلاڑی ہارگئے وہ مزید محنت کرکے کامیابی حاصل کرسکتے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے آل کوئٹہ چیف منسٹر کراٹے ٹورنامنٹ پراجیکٹ پاکستان کی اختتامی تقریب سے خطاب میں کیا ڈائریکٹر جنرل کھیل درا بلوچ بھی ان کے ہمراہ تھےقبل ازیں پی ایس بی جمنازیم پہنچنے پر سیکرٹری کھیل اسحاق جمالی اور ڈی جی کھیل درا بلوچ کا استقبال اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایکٹویٹیز آصف لانگو، پریذیڈنٹ کراٹے ایسوسی ایشن بابر اقبال، انسٹرکٹر غلام علی، آغا محمد، پی آر او ڈی جی اسپورٹس علی نواز رند، کھلاڑیوں اوردیگر نے کیاجبکہ بچوں اور بچیوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اس موقع پر پانچ کیٹیگریز کے فائنل مقابلے ہوئے مقابلوں میں کوئٹہ کے دس سے زائد کلبز نے حصہ لیا 5 جولائی سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ کے اختتام پر سیکرٹری کھیل اور ڈی جی کھیل نے پہلے دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والے کھلاڑیوں اور آفیشلز میں میڈلز تقسیم کئے۔