کوئٹہ(پ ر) عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان نے جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حج کا موقع ہے،مخلوق میں اجتماعیت بڑی بنیادی شےہے۔ایک تکبیر پر لاکھوں لوگوں کا لبیک کہنا اتنی بڑی مرکزیت کسی قوم کے پاس نہیں ہے یہ اللہ کریم کی بہت بڑی عطا ہے۔اللہ کریم کا احسان ہے کہ ہمیں مرکزیت عطا فرمائی۔بیت اللہ شریف میں حج کے موقع پر انسانیت کے لیے اُمت کے لیے دعائیں ہورہی ہیں۔اس وقت امت مسلمہ کو دعاؤں کے ساتھ عملی صورت کوبھی اختیار کرنے کی ضرورت ہےاللہ کریم اسی طرح امت مسلمہ کو اتحادو اتفاق عطا فرمائے۔انہوں نے کہا کہ اسلام محبت،یگانگت اور امن کا درس دیتا ہے۔حج کے موقع پر ہر بندہ اللہ کے حضور حاضر ہوتا ہے اور پکارتا ہے کہ اے اللہ میں حاضرہوں جو کچھ پیچھے ہو گزرا اُس کی معافی چاہتا ہوں آئندہ نہیں کرووں گا نبی کریم ﷺ کا ارشاد ہے کہ حج کے بعد بندہ ایسا ہو جاتا ہے جیسے ابھی پیدا ہوا ہے اس طرح گناہوں سے پاک ہو جاتا ہے۔اللہ کریم کے سامنے ہتھیار ڈال دینے کا نام حج ہے۔اپنے آپ کو اللہ کے سپرد کر دینا چاہیے۔حج کے موقع پر ساری دنیا کو یہ سبق جاتا ہے کہ اسلام اتحاد اور امن کو پسند کرتا ہے۔
کوئٹہانجمن تاجران بلوچستان کے صدر رحیم آغا نے امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کرانے پر فیلڈ مارشل سید...
کوئٹہپاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی کونسل کے رکن حیات اللہ خان کاکڑ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اینٹی کرپشن...
ہرنائی میری ایڈیلیڈ لیپروسی سینٹر و لیپروسی بلائنڈنس کنٹرول پروگرام محکمہ صحت حکومت کیزیر نگرانی ڈی ایچ کیو...
کوئٹہ پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ کوئٹہ کے عوام کو بنیادی انسانی سہولیات سے محروم رکھنا...
نوکنڈی ریکوڈک مائننگ کمپنی نے اپنے منصوبے سے ملحقہ علاقوں میں قائم کمپنی کے تعاون سے چلنے والے اسکولوں سے...
کوئٹہ سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی ایمپلائزئز ایسوسی ایشن کے دو سالہ انتخابات برائے سال2026-2028کے...
کوئٹہپاکستان فزیکل تھراپی ایسوسی ایشن بلوچستان کے صدر ڈاکٹر عمیر بلوچ نے ٹراما سینٹر اسپنی روڈ کوئٹہ میں...
نوشکی پاک ایران قومی شاہراہ پر گلنگور کے قریب گیس بوزر اور آلٹو میں حادثے کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔