سمنگلی روڈ کی منڈی میں ’’بادشاہ ‘‘کی دھوم

10 جولائی ، 2022

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بقرعید کے موقع پر صوبائی دارالحکومت کی مویشی منڈیوں میں گہماگہمی عروج پرسمنگلی روڈ کی منڈی میں بادشاہ کی دھوم لوگوں کی بڑی تعداد نےبادشاہ کو دیکھنے کیلئے سمنگلی روڈ کی منڈی کا رخ کیا تفصیلات کے مطابق سمنگلی روڈ کی منڈی میں بادشاہ نامی کالے رنگ کےافغانستان کے بکرے کی دھوم ہےجسے فروخت کرنے کے لیئے قندہار سے لایا گیا ہےجبکہ بادشاہ کوخریدنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد اس کے ارد گرد گھومتی رہی خصوصاً بچوں نے بادشاہ کو دیکھنے اور اس کے ساتھ سیلفی لینے میں کافی دلچسپی لی دو منکے بادشاہ کے مالک نے اس کی قیمت90ہزار روپے رکھی ہے بیوپاری نجیب اللہ نے بتایا کہ بادشاہ کے وزن اور خوبصورتی کے مطابق یہ قیمت کچھ نہیں انہوںنے بتایا کہ اس کی خوراک میں گندم ، بھوسہ،چوکر اور جوشامل ہے تاہم منڈی میں جو بھی آتا ہے اس کی خواہش تھی کہ وہ اس کو خریدلئے۔